اہم ترین خبریںپاکستان
سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے چار دہشتگرد مار ڈالے جبکہ دو زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے چار دہشتگرد مار ڈالے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث جمعیت کے 6 کارکن معطل اور ایف آئی آر کا اندراج
یہ دہشتگرد خاص طور پر شیعہ نسل کشی کے مختلف واقعات میں ملوث رہے تھے۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔