اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث جمعیت کے 6 کارکن معطل اور ایف آئی آر کا اندراج

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشدد میں ملوث طلبہ کی معطلی اور پولیس کارروائی کا حکم

شیعیت نیوز: پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 29 ہزار افراد کی نشاندہی

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق جمعیت کے کارکنوں نے دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔ طالبعلم محسن علی اور محمد عثمان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تشدد میں ملوث جمعیت کے دو کارکنوں عثمان احمد اور غضنفر علی کو انتظامیہ پہلے ہی نکال چکی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی درخواست دیدی گئی ہے۔ جبکہ تشدد میں ملوث معطل شدہ یونیورسٹی طلبہ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button