کالعدم لشکر جھنگوی کا ڈی آئی خان میں امام بارگاہ پر حملہ

23 جنوری, 2025 18:03

شیعیت نیوز : کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ پر حملہ کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی میں گزشتہ شب امام بارگاہ کے سامنے آئی ای ڈی دھماکہ، املاک کو نقصان پہنچا۔

حملے سے امام بارگاہ سے ملحقہ گھر اور دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اقوام متحدہ

حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حفاظتی اداروں نے اس واقعہ پر اب تک کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔

حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو لگام ڈالیں جو ملک کا امن برباد کر رہے ہیں۔

11:10 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔