فلسطین کی حمایت میں امریکہ نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
7 اکتوبر 2023 سے انصار اللہ نے اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے، امریکی شہریوں کو خطرہ لاحق

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد کے ساتھ ہی مقاومتی تنظیموں کے خلاف امریکی حکومت کی پالیسیاں سامنے آرہی ہیں۔ امریکہ نے یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کو سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدارتی حکم نامے کے مطابق، اس فیصلے کو جاری کرنے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر نافذ کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق انصار اللہ کی سرگرمیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور اہلکاروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا گتریس پر شدید ردعمل: جوہری ہتھیاروں پر دنیا کو نصیحت کریں ہمیں نہیں
وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصار اللہ نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے ہیں۔
بیان میں امریکی این جی او یو ایس ایڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ یمن میں اپنی سرگرمیوں اور انصار اللہ کے ساتھ تعلقات کو مکمل ختم کرے۔