اہم ترین خبریںپاکستان
پارا چنار جانے والے قافلے پر فائرنگ اور لوٹ مار میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج, 19تکفیریوں کی تلاش جاری
ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔

شیعیت نیوز: لوئر کرم میں بگن کے قریب قافلے پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی نشان دہی کرلی گئی
پولیس نے 19 شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تلاش کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سپورٹ کے لئے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے: پاراچنار کے راستے فوراً کھولے جائیں، علامہ عارف حسین واحدی
ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 19 شرپسندوں کی نشان دہی کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔
لوئر کرم میں بگن اور گرد و نواح کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام بنکرز کو بھی توڑا جائے گا۔