بگن کے تکفیری دہشت گردوں کی ٹی ٹی پی میں شمولیت، پاکستان کی سالمیت کے خلاف نیا خطرہ
شیعہ مسلمانوں پر مظالم کے بعد تکفیری دہشت گرد ریاست مخالف تنظیم میں شامل ہوگئے، پاکستان کی فوج اور عوام کے خلاف سازشیں بے نقاب

شیعیت نیوز: بگن کے مقامی تکفیری دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جو کہ واضح طور پر پاکستان کی فوج اور ریاست کے دشمن ہیں ویڈیو ٹویٹرپر موجود ہے اس شخص کی جو اعلان کر رہا ہے۔ یہ اعلان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ملک دشمن عناصر، جنہوں نے شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہو کر اپنی شناخت واضح کی، اب ٹی ٹی پی کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حسینیت کا مظاہرہ، پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں نے دشمن کے بچوں کو تحفظ دیا
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ لشکر جھنگوی اور سپہ صحابہ جیسے گروہ، جن کے ٹی ٹی پی کے ساتھ پرانے روابط ہیں، نہ صرف شیعہ مسلمانوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اب ریاست کے خلاف جنگ میں بھی حصہ دار بن چکے ہیں۔
پاکستان کی سالمیت کے خلاف گہری سازش
ان دہشت گردوں کی ٹی ٹی پی میں شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ عناصر صرف پاکستان کی فوج کے ہی دشمن نہیں بلکہ پورے ملک کی سالمیت اور امن و امان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ ان گروہوں کا مقصد نہ صرف فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینا ہے بلکہ پاکستان کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا بھی ہے۔
یہ وقت ہے کہ ریاست اور عوام ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر ایک مضبوط موقف اپنائیں تاکہ ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔