علامہ شبیر میثمی کی رحیم یار خان آمد: شاندار استقبال اور افتتاحی تقریب

16 جنوری, 2025 22:30

شیعیت نیوز: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی کی رحیم یار خان، پنجاب آمد پر علماء کرام، مدارس کے ذمہ داران اور تنظیمی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ علامہ شبیر میثمی نے جامعتہ الحسین، بستی حسین آباد میں علاقہ معززین و علماء کرام کے ہمراہ روز ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر: فلسطینی عوام کی کامیابی اور امت مسلمہ کے لیے روشن مثال، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تنظیمی دورے کے دوران پنجاب کے ڈویژن ساہیوال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر وسطی پنجاب جناب سید ساجد علی شاہ نے تنظیمی کارکنان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نے کارکنان کی اہم نشست سے خطاب بھی کیا۔

ترجمان شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مطابق علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تنظیمی دورہ جاری ہے، اور وہ مزید اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

2:05 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔