سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن، سپن وام میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز : سیکورٹی فورسز کی جانب سے سپن وام میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس دوران فائرنگ کے تبالے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کل تک غزہ جنگ بندی ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مسودہ قبول کرلیا گیا
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔







