علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وفد کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا دورہ

11 جنوری, 2025 20:45

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن شیعہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے والی ریاست، تکفیری دھرنا مظاہرین کے آگے بے بس

دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈبلیو ایم وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

5:25 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔