اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان میں صیہونی ڈرون حملے، 6 شہید، 2 زخمی

لبنان کی اقوام متحدہ سے صیہونی جارحیت روکنے اور متاثرین کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان کے علاقے طیر دبا میں صیہونی ڈرون حملے میں چھے افراد شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے اس کے علاوہ جنوبی لبنان کے عیتا الشعب اور بنی حیّان کے اطراف میں بھی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ایران

لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اقدامات کرے۔ وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور ماہیگیروں کے حقوق کی ضمانت فراہم کی جائے اور صیہونی حکومت کو ہونے والے نقصانات کا تاوان ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button