اہم ترین خبریںایران

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات جاری

ایران نے ممکنہ پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

شیعیت نیوز: امریکہ نے بے بنیاد الزامات کے تحت ایرانی پیٹرولئیم مصنوعات پر پابندی عائد کررکھی ہے، تاہم امریکی پابندیوں کے باوجود مختلف ممالک کو ایرانی تیل کی فراہمی بدستور جاری ہے۔

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرولئیم مصنوعات پر مستقبل میں ممکنہ پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ایران

یاد رہے کہ گزشتہ دہائیوں میں ایران کی تیل کی صنعت کو متعدد پابندیوں کا سامنا رہا ہے، لیکن یہ پابندیاں اس شعبے کی ترقی اور پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان تمام سالوں میں تیل کی پیداوار اور برآمدات میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button