سرگودھا سے ایک اور شیعہ جوان جبری طور پر لاپتہ، محبت اہلبیتؑ جرم ٹھہری
شیعیت نیوز : ضلع سرگودھا کے شہر ساہیوال سے 10 جنوری 2025 بروز جمعہ کو ایک اور شیعہ جوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
محمد حسن رضا ولد قمر عباس پنجاب بینک کے ملازم تھے اور اس وقت برانچ میں اپنی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔
حسن رضا کو کال کرکے باہر بلوایا گیا اور جبری طور پر اغوا کیا گیا۔
ان تمام جبری گمشدگان کا صرف ایک جرم ہے کہ وہ اہلبیت علیہم السلام سے محبت و مودت رکھتے ہیں۔
حقیقی مسلمان ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہیں، مظلوم کی حمایت کرتے ہیں اور ظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
پاکستان کا آئین کسی ادارے کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی شہری کو جبری طور پر اغوا کرکے اس سے پوچھ گچھ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں بلکہ غزہ کا منظر پیش کر رہی ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
آئین کی حفاظت کی تنخواہیں لینے والے، آئین کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں اور دہشتگرد کرم جیسے علاقوں میں ڈیرے جما کر بیٹھے ہیں۔
ریاست بھی مومنین پر زور چلا رہی ہے اور دہشتگرد بھی انہی پر گولیاں چلا رہے ہیں، جو نہایت ہی تشویشناک صورتحال ہے۔
یہاں ایک بہت اہم سوال اٹھتا ہے کہ ریاست اور تکفیری دہشتگرد ایک ہی صفحے پر اکٹھے کیسے ہیں؟
کیا یہ ریاست ہی تو نہیں جو ضلع کرم میں تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کرکے پاکستان کے مومنین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہی ہے۔
پوری ملت جعفریہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کروا کر مطالبہ کیا کہ ریاست جلد از جلد حسن رضا اور دیگر تمام جبری گمشدگان کو جلد از جلد رہا کرے اگر وہ ملزم ہیں تو عدالت پیش میں کیا جائے۔







