لکی مروت میں کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک

09 جنوری, 2025 17:54

 شییعت نیوز: سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو اس دوران تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے پائے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئیے:پیپلز پارٹی نے اپنے لئے خود گڑھا کھود لیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پولیس نفری دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران محفوظ رہی۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سہولت کاری، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔

دہشتگردوں کی شناخت شفیق نواز، گرد محمد مجاہد عرف جہادیار اور فدالرحمان عرف انس عرف گل کے نام سے ہوئی۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، موبائل فون اور نائٹ وژن گنز بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی بنوں نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

8:26 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔