پیپلز پارٹی نے اپنے لئے خود گڑھا کھود لیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی سانحہ کراچی پر پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو جلد از جلد دھرنے پر فائرنگ کی تحقیق کروانی چاہئیے

شیعیت نیوز : سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سولجر بازار کراچی میں کراچی دھرنے پر فائرنگ پر پریس کانفرنس۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارا دھرنا ان کے خلاف تھا ہی نہیں جنہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔
کس قاعدے قانون کے تحت دھرنے میں شریک نہتے مومنین پر گولیاں چلائی گئی ہیں؟
پرامن احتجاج کرنا آئین شکنی نہیں، ضلع کرم کے رستے بند کرنا آئین شکنی ہے۔
نہتے لوگوں کو بے جرم قتل کردینا آئین شکنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کی عوام کا سی پیک روٹ پر دھرنا، کاظم میثم اور آغا علی رضوی کا حمایتی اعلان
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود ہی اپنے لئے گڑھا کھود لیا ہے۔
یہ خون کبھی بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو جلد از جلد اس سانحے پر تحقیق کروائیں۔
اس سانحے میں ملوث تمام افسران کو جلد از جلد عدالت کے کٹہرے میں لاکر ان کا مواخذہ کیا جائے۔