اہم ترین خبریںشام

شام میں داعش کی وحشیانہ کارروائیاں: متعدد شہری بے دردی سے قتل

دیر الزور اور حمص میں شامی فوجیوں سمیت 9 افراد کو نشانہ بنایا گیا

شیعیت نیوز: شام میں داعش کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے شکار 9 افراد کی لاشیں برآمد

شامی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیر الزور اور حمص میں 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں داعش کے عناصر نے نشانہ بنایا۔ ان افراد میں سے کچھ کا تعلق شامی فوج سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کو میرا سلام پہنچا دیں، پوپ فرانسس

ذرائع نے اطلاع دی کہ داعش کے عناصر نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد درجنوں فوجیوں کو اغوا کیا تھا، جن میں سے کئی کا انجام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

مزید یہ کہ ذرائع نے کہا کہ داعش کی وحشیانہ کاروائیاں شام میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب جولانی رجیم نے امن قائم کرنے کے بجائے صیہونی اور امریکی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button