مظلومین پاراچنار کے تمام مطالبات مان لئے گئے، سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار کی قوم کو مبارکباد
سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار کی جانب سے پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مظلومین پاراچنار کے تمام تر مطالبات کو مان لیا گیا ہے جس پر جلد عملدآمد شروع ہو جائے گا

شیعیت نیوز : چند روز سے مظلومین پاراچنار پر دہائیوں سے اور بالخصوص حالیہ ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ملک گیر دھرنے جارے ہیں۔
چند روز سے پورے ملک کی ملت تشیع سڑکوں پر نظر آئی، حکومت اور اداروں سے پاراچنار کی عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
کراچی، گلگت بلتستان، لاہور، اسلام آباد، اور دیگر تمام بڑے شہروں میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف دھرنے دئیے گئے۔
دھرنوں کے ساتھ ساتھ پاراچنار کی مرکزی انجمن حسینیہ حکومت اور اداروں کے ساتھ مذاکرات میں بھی مصروف تھی۔
پورے ملک میں مطالبہ کیا گیا کہ مظلومین پاراچنار کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کروایا جائے۔
شاہراہ پشاور کو کھولا جائے اور اس پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
پاراچنار کے آس پاس چھپے تمام تکفیری دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : جھنگ میں حمایت مظلومین پاراچنار دھرنا جاری، نماز جمعہ ایوب چوک میں ادا کی گئی
چند لمحات پہلے سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار نے ایک پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں۔
انہوں نے پوری قوم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جو ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں کود گئے۔
ہر جوان، ہر بوڑھے اور ہر خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دستخط کردئیے ہیں جبکہ دوسرے گروہ نے دستخط اب کرنے ہیں۔
جلد ہی شاہراہ پاراچنار پشاور بھی عام مسافروں کے لئے کھول دی جائے گی۔