پاراچنار مظلومین کے حق میں مجلس وحدت مسلمین کا لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا

25 دسمبر, 2024 09:03

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ضلع کرم میں پاراچنار کے راستوں کی بندش، محاصرے، ادویات کی قلت اور کھانے پینے کی اشیاء کی عدم فراہمی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنان، خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی۔ مظاہرین نے پاراچنار میں تکفیریوں کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان پارا چنار کے مظلومین کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے، جعفریہ الائنس

بعد ازاں، اس احتجاج کو باقاعدہ دھرنے میں تبدیل کر دیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ دھرنے کی اطلاع پر لاہور اور گرد و نواح سے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد شرکت کے لیے پہنچ رہی ہے۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ دھرنے پاراچنار میں جاری احتجاجی تحریک کا حصہ ہیں اور جب تک پاراچنار کے مظلومین کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج جاری رہے گا۔ ان دھرنوں کا دائرہ کار وقت کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں پھیلتا جائے گا۔

10:13 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔