اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمن کے میزائل حملوں سے صہیونی خوف زدہ، تل ابیب میں افراتفری

یمنی فوج کے حملوں کے بعد صہیونی شہروں میں خطرے کے سائرن اور عوام کا پناہ گاہوں کی طرف فرار

شیعیت نیوز: المیادین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر حملوں میں شدت کے بعد صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔ محفوظ پناہ گاہوں کی طرف فرار کے دوران کم از کم 9 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

درایں اثناء، اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایک طیارہ جو تل ابیب میں لینڈ کرنے والا تھا، یمن کے میزائل حملے کے وقت اپنا راستہ بدل کر شمالی علاقے کی طرف روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نماز بروقت اور خشوع کے ساتھ ادا کریں، رہبر معظم کا قومی اجلاس برائے نماز کے موقع پر پیغام

یمنی مسلح افواج کے تازہ میزائل حملے کے ردعمل میں عبرانی زبان کے میڈیا نے اعتراف کیا کہ یمن لاکھوں صہیونیوں کو ہر رات پناہ گاہوں کی طرف فرار پر مجبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا اہم ذخیرہ موجود ہے، جو 2000 کلومیٹر دور کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button