معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، پاراچنار کے مسائل حل کریں گے، کامران ٹیسوری

23 دسمبر, 2024 20:10

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرم میں ادویات اور غذائی قلت کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے لوگوں کو ادویات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، اور غذائی قلت کے مسئلے سے فوری طور پر نمٹنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے حکومت کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے تھا، رکن مزاکرات کمیٹی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی میڈیا سے گفتگو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو پاراچنار جا کر جرگے کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد معاہدے پر فریقین کے دستخط ہو جائیں گے۔

11:29 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔