اہم ترین خبریںایرانلبنان
رہبر معظم انقلاب کے دست مبارک سے شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند کی عمامہ پوشی
رہبر انقلاب نے سید محمد مہدی کو انگوٹھی تحفے میں دی اور والد کا راستہ جاری رکھنے کی تلقین کی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید محمد مہدی نصر اللہ کی عمامہ پوشی رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دست مبارک سے انجام پائی۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کی وحدت اور فلسطین کی حمایت اٹل مؤقف ہے، شیخ غازی حنینہ
یہ خبر سید حسن نصر اللہ کے بڑے صاحبزادے سید جواد نصر اللہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔
اس موقع پر رہبر انقلاب نے سید محمد مہدی نصر اللہ سے فرمایا: "اپنے والد کا راستہ جاری رکھیں” اور پھر انہوں نے انہیں ایک انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا: "یہ میں نے سنبھال کر رکھی تھی کہ اگر سید آئے تو اسے تحفے میں دوں۔”