جولانی نے پاکستانی تکفیریوں کے منہ پر کالک پھیر دی: اسرائیل کی حمایت میں بیان
تحریر الشام کے سربراہ کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہش، کالعدم گروہوں کے جھوٹے نظریات کا پردہ فاش

شیعیت نیوز: شام میں تکفیری گروہ "تحریر الشام” کے سربراہ جولانی نے حالیہ بیان میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی سے مکمل انکار کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس بیان نے ان پاکستانی تکفیری گروہوں، خصوصاً کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ جیسے عناصر کو شرمندہ کر دیا ہے جو جولانی کو اپنا "روحانی باپ” سمجھتے ہیں اور اسے اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے تھے۔
یہی پاکستانی وہابی تکفیری گروہ، جو شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر جشن منا رہے تھے، یہ دعوے کر رہے تھے کہ "سنی خلافت” قائم ہونے جا رہی ہے۔ لیکن جولانی کے حالیہ اسرائیل نواز بیان نے ان کے جھوٹے نظریے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جولانی نے اسرائیل کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کی، اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفاتر بند کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: الجولانی کا اسرائیل مخالف سرگرمیوں کے خلاف بیان
یہ واضح ہو چکا ہے کہ جولانی اسرائیل کا ایجنٹ ہے اور اسلام کے نام پر لڑنے کا اس کا دعویٰ محض ایک فریب تھا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر، خصوصاً کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ، جو جولانی کو اپنا "روحانی رہنما” مانتے ہیں، وہ بھی امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ گروہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا کر امت کو تقسیم کرنے کا وہی کام کر رہے ہیں جو دشمنانِ اسلام چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ان کالعدم تکفیری گروہوں نے شام کی جنگ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر عوام کو گمراہ کیا اور اسرائیلی ایجنڈے کو پروان چڑھایا۔
آج جولانی کے اسرائیل نواز اقدامات نے یہ حقیقت دنیا کے سامنے واضح کر دی ہے کہ یہ لوگ اسلام کے دشمن اور امت مسلمہ میں انتشار کا سبب ہیں۔