پاراچنار میں ائیرایمبولنس اور امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی
جھڑپوں کی وجہ سے مرکزی شاہرائیں تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں، خوراک اور ادویات کی کمی کے باعث ائیرایمبولنس اور امدادی کھیپ پاراچنار پہنچ گئی

شیعیت نیوز : پاراچنار میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں شہداء کی تعداد 130 سے زائد ہوگئی ہے۔
جھڑپوں کی وجہ سے مرکزی شاہرائیں تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ چھوٹا امدادی طیارہ پاراچنار پہنچا ہے۔
مقامی رہائشیوں نے ضلع کے کچھ حصوں میں خوراک اور ادویات کی قلت کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار محاصرے کے خلاف علامہ راجہ ناصر و دیگر جید علماء نے اعلامیہ پیش کردیا
پہلی پرواز پاراچنار میں اترنے کے بعد نجی فلاحی تنظیم ایدھی کے ڈائریکٹر فیصل ایدھی نے کہا کہ ”دو مریضوں کو جنہیں فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے“ واپس پشاور لے جایا جائے گا اور ہفتے بھر میں ”مزید پروازیں آئیں گی“۔
واقعات کے بعد فریقین کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دونوں فریقوں کے بزرگ ایک دیرپا معاہدے پر بات چیت میں مصروف ہیں۔
ضلع کے اندر اور باہر کی اہم سڑکیں تاحال بند ہیں۔
علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔