پاراچنار محاصرے کے خلاف علامہ راجہ ناصر و دیگر جید علماء نے اعلامیہ پیش کردیا

17 دسمبر, 2024 18:01

شیعیت نیوز : ضلع کرم کے مشران و عمائدین نے پارا چنار کی عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران اور مقامی کشیدگی کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر و دیگر جید علماء سے ملاقات کی اور ان کو امن و امان کے قیام کیلئے منعقدہ جرگہ سمیت دیگر صورتحال پر مکمل بریف کیا۔

اس نشست کے بعد جید علمائے کرام اور عمائدین و ممبران جرگہ پاراچنار نے متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کیا۔

جس میں مقامی عوام کو اگلے لائحہ عمل تک پرامن رہنے کی تلقین کی گئی۔

انسانی بحران کی کفییت کے باعث حکمرانوں سے فی الفور راستوں کی بندش کو کھولنے کامطالبہ کیا۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکمران ملک کے دیگر حصوں کی طرح پاراچنار کی محب وطن عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر انتظامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : گریٹر اسرائیل بن کر رہے گا، صیہونی ٹکڑوں پر پلنے والے نجم سیٹھی کا بیان

راستوں کی بندش کی وجہ سے ادویات کی ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں اور بزرگوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں جو انسانی المیہ کے مترادف ہے لہٰذا حکمران فوری طور پر پاراچنار میں ادویات باہم پہنچا کر مزید انسانی جانوں کو نقصان سے بچائیں۔

علاوہ ازیں مقامی افراد کو راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خورد و نوش و دیگر ضرویات زندگی کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ایک انسانی المیہ بن چکا ہے۔

لہذا حکمران ترجیحی بنیادوں پر عوام کی تمام ضروریات زندگی باہم پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکمران تمام نکات پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنائیں، راستوں کو کھولا جائے، بصور ت دیگر اگلے مرحلے پر ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

8:54 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔