مغرب انسان دوستی کے لبادے میں اپنا تسلط بڑھاتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای
شیعیت نیوز : حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر معظم نے کہا کہ حضرت زہرا (س) عبادات، سیاست، تعلیم اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں مسلم خواتین کے لئے ابدی رول ماڈل ہیں۔
امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے بعض اتحادیوں کا یہ تصور کہ مزاحمت ختم ہو جائے گی، سراسر غلط ہے بلکہ اسرائیل نیست و نابود ہوکر رہے گا۔
ہر شخص خاص طور پر خواتین کو دشمن کی سافٹ وار کے حربوں سے آگاہ رہنا چاہئے اور دشمن کے نعروں اور فتنوں کے فریب میں ہرگز نہ آئیں۔
حضرت زہراء س نے اپنے آتشیں خطبوں کے ذریعے سیاست اور معارف کا حسین امتزاج پیش کیا۔
ان کی زندگی مسلم خواتین کے لئے ایک بلند چوٹی کی حیثیت رکھتی ہے کہ مسلم خواتین کو اس سمت حرکت کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ایک چوتھائی آبادی خط غربت سے نیچے پہنچ گئی، اہم رپورٹ آ گئی
مغرب انسان دوستی کے لبادے میں اپنا سیاسی اور استعماری تسلط بڑھاتا ہے۔
مغربی سرمایہ داروں نے عورت کی آزادی اور معاشی استقلال کے دلفریب نعرے کے ذریعے خواتین کے استحصال کا جال بنا۔
اسلام میں مرد اور عورت ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔
رہبر نے سیاسی اور عالمی میدانوں میں باوقار سرگرمیوں کو انقلاب کی کامیابی کے بعد خواتین کی سرگرمیوں کے درخشاں جلووں میں شمار کیا۔
دشمن بھی بیکار نہیں بیٹھا ہے، وہ سازشیں کرنے میں مصروف ہے، وہ پروپیگنڈوں، وسوسوں اور جھوٹے نعروں جیسے حربوں کو استعمال کر رہا ہے۔







