اہم ترین خبریںایران
رہبر معظم انقلاب منگل کو ملک بھر کی ہزاروں خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے
خواتین کا ایک گروپ منگل کی صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کرے گا۔

شیعیت نیوز: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک گروپ منگل کی صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کرے گا۔
یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب نے تین سال قبل مداحوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران خواتین کی جانب سے حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی طرف اشارہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمت کا خاتمہ دشمن کی سب سے بڑی بھول ہے، سیده زینب نصراللہ
گزشتہ دو سالوں میں بھی یہ ملاقات حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر انجام پائی ہے۔