قبضہ شام کے ساتھ داعش پھر سر اٹھانے لگی، 4 دنوں میں 100 شہریوں کو قتل کردیا

14 دسمبر, 2024 14:35

شیعیت نیوز : داعش دہشت گردوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام شروع کردیا۔

داعش کے ارکان کی جانب سے سڑکوں پر شہریوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

حمص کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں داعش کے جرائم کے شکار ہونے والوں کی تعداد صرف چار دنوں میں 100 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے مدافع حرم کا خون شام میں مزاحمت کو پروان چڑھائے گا: آیت اللہ خاتمی

داعش کے ارکان نے ان جرائم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

داعش کے اراکین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن نہ ہی ہیئت تحریر الشام اور نہ ہی دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے کوئی احتجاج سامنے آیا ہے۔

6:32 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔