اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
پاراچنار: دنیا کی سب سے بڑا جیل، مظلوم شیعہ محصور
65 دنوں سے خوراک اور ادویات کی قلت، پاراچنار کے عوام فاقوں پر مجبور

شیعیت نیوز : پچھلے 65 دنوں سے پاراچنار کے مظلوم شیعہ محصور ہیں۔
ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے معصوم بچے تڑپ تڑپ کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ خوراک کی شدید قلت کے باعث لوگ روزے رکھنے پر مجبور ہیں، اور بات فاقوں سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ پیٹرول سمیت دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار روڈ کھولیں، لوگ مر رہے ہیں، انجینئر حمید حسین کا قومی اسمبلی میں خطاب
پاراچنار کے عوام کو خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔