اہم ترین خبریںایرانشامعراق
ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عباس عراقچی کی بغداد میں مشاورت، دمشق اور انقرہ کے دوروں کے بعد خطے کے استحکام پر گفتگو

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور فواد حسین نے بغداد میں ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شام میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بعد خطے کے ممالک سے مشاورت کے سلسلے میں آج بغداد پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر گفتگو
عراقچی نے بغداد میں عراقی حکام کے ساتھ شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق اور انقرہ کا بھی دورہ کیا، جہاں شام کے صدر بشار اسد اور اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔