اہم ترین خبریںپاکستان
گزشتہ ماہ دہشتگردی میں غیر معمولی اضافہ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ذمہ دار ٹھہرے
ماہ نومبر 2024 میں تکفیری دہشتگردی میں غیر معمولی اضافہ، رپورٹ میں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم دہشتگرد دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کو ذمہ دار ٹھہرایا
شیعیت نیوز : ماہ نومبر 2024 میں پاکستان میں عدم تحفظ اور نا امنی کی وجہ سے 245 افراد کی جان چلی گئی۔
جن میں 68 پولیس اور سیکیورٹی فورسز، 50 شہری اور 128 مسلح اپوزیشن شامل تھے۔
یہ اعداد و شمار حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ تشدد کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی دہشتگرد نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج، 10 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوگا
پاکستان کے سیکورٹی اینڈ ٹینشن اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران 20 مسلح مخالفین کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا اور 257 افراد زخمی ہوئے۔
کالعدم لشکر جھنگوی اور دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ، تعصب کی بنیاد پر بے جرم شیعوں کے خلاف حملے کرتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ملک کی داخلی سلامتی کو شدید خدشات لاحق ہیں۔