وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ ایران، پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری
شیعیت نیوز : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشہد میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو ایران کی میزبانی میں مشہد میں منعقد ہو رہا ہے۔
اسحاق ڈار اور سید عباس عراقچی نے تازہ ترین علاقائی صورتحال، اہم عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک ایران وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید پائیدار بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں : تحریر الشام اسرائیل اور امریکہ کا تکفیری منصوبہ، امت مسلمہ کا اتحاد گلے کی ہڈی بن گیا، رپورٹ سامنے آ گئی
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی موجود تھے۔
اس دوران پاکستانی زائرین کے مسائل حل کرنے، ویزوں میں سہولت فراہم کرنے اور سرحدی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے تمام مسائل جلدازجلد حل کرنے اور ویزے کم از کم مدت میں مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اسحاق ڈار نے مشرق وسطی میں ناامنی میں اضافے پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔







