جنگ بندی کے باوجود دہشتگرد اسرائیل کے لبنان پر حملے، 11 لبنانی شہید
شیعیت نیوز : اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود بھی اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کی گئیں۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں حالات اتنے پیچیدہ ہو گئے ہیں کہ جرگے سے امن قائم نہیں ہوگا، وزیر قانون
یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جو 27 نومبر سے نافذالعمل ہوا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پر بھی بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔







