ضلع کرم میں حالات اتنے پیچیدہ ہو گئے ہیں کہ جرگے سے امن قائم نہیں ہوگا، وزیر قانون
شیعیت نیوز : حکومت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور وہاں ہر صورت حکومتی رٹ بحال کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی کی ہدایت ہے کہ امن ہر صورت قائم کرنا ہے۔
حکومت کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور وہاں ہر صورت اپنی رٹ بحال کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی میں نفرتیں پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
وزیر قانون نے کہا کہ کرم میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔
مورچے مسماری کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔
آفتاب عالم آفریدی کا کہنا تھا کہ معاملہ اتنا گھمبیر ہوچکا ہے کہ ایک جرگے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔







