اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی میں نفرتیں پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ فصاحت و بلاغت اور علم و عرفان کا سمندر ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جیکب آباد کے گاؤں مبارک پور کے تبلیغی و درسی دورے کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ مبارک پور میں مکینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ فصاحت و بلاغت اور علم و عرفان کا سمندر ہے۔

جس میں توحید و رسالت کے بیان کے ساتھ ساتھ فلسفہ احکام آل محمد (ص) کی صداقت اور امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر جامع گفتگو کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاست معاویہ کے آگے علیؑ کی کوئی حیثیت نہیں، غامدی کی گستاخی پر ریاست اور تکفیری خاموش کیوں؟

خطبہ فدکیہ سیدہ کائنات کی صداقت اور بے مثال شخصیت کا آئینہ دار ہے۔

ایام فاطمیہ منانے کا مقصد سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی دین اسلام کی راہ میں عظیم قربانیوں کو یاد کرنا ہے اور آپ کی پاکیزہ تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔

کیونکہ آپ کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

ہم اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کا پیغام عام کر رہے ہیں۔

شیعہ اور سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ان کے درمیان نفرتیں پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

علمائے کرام اور مجتہدین عظام نے ہمیشہ مکتب اہل بیت کی درست ترجمانی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button