جیکب آباد میں 4 دسمبر کو کالعدم تنظیم کا جلسہ غیر قانونی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
جیکب آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کالعدم گروہ کا جلسہ جلوس قانون کیخلاف اور جرم ہے
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے وطن عزیز پاکستان میں ہمیشہ حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے۔
کالعدم تکفیری دہشتگرد امت مسلمہ کے درمیان اختلاف انتشار اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی امامبارگاہ جیکب آباد میں ملت جعفریہ جیکب آباد کے اکابرین کی پانچ رکنی کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اتحاد بین المومنین اور ایام فاطمیہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کلعدم دہشت گرد گروہ کی شر انگیز سرگرمیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ یزید کی جانب سے پچھلے مہینے ٹھل میں جلسہ غیر قانونی تھا۔
اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کالعدم گروہ کا جلسہ جلوس قانون کے خلاف اور جرم ہے۔
جیکب آباد کی انتظامیہ کالعدم گروہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے۔
یہ بھی پڑھیں : شام اور پاکستان میں تکفیریت کا ناسور پھر سراٹھانے لگا !یہ کھیل کب ختم ہوگا؟
جیکب آباد ضلع سے کالعدم دہشت گرد گروہ کے جن 27 شرپسندوں کے نام نیکٹا کی لسٹ میں ہیں۔
وہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد میں ملوث ہیں۔
احمد لدھیانوی و دیگر کا تعلق کالعدم دہشت گرد جماعت سے ہے اور وہ خود شیڈول فور میں تھے۔
لہٰذا جیکب آباد ضلع کے پرامن ماحول میں 4 دسمبر کو کالعدم تنظیم کا جلسہ افسوسناک اور غیر قانونی ہے۔
ہم نے ماہ محرم و صفر سمیت ہمیشہ قیام امن اور اخوت کے لئے حکومت اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔
لہٰذا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ضلع میں امن و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کو قانونی طریقے سے روکنا چاہئے۔