پنجاب پولیس نے میانوالی میں لشکر جھنگوی کا حملہ ناکام بنا دیا، 4 دہشتگرد ہلاک

01 دسمبر, 2024 15:59

شیعیت نیوز : پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ چاپری پر لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے اچانک حملے کو ناکام بنا دیا۔

کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشتگرد گروہ کا کمانڈر ہلاک، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے، تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

7:11 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔