اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک نفاذ شریعت نے تکفیرانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا اعلان کردیا

اہلسنت کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ملک میں عملاً نظام مصطفیٰﷺ کے نفاد اور تکفیرانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جہدوجہد کا اعلان کر دیا

شیعیت نیوز : محافظان نظریہ پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ میں نفاذ شریعت کانفرنس سے اہلسنت کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ملک میں عملاً نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جہدوجہد کا اعلان کر دیا۔

ہمارے اکابر نے قائداعظم کے ساتھ ملکر جدوجہد کی ان کے اس مومنانہ اور مجاہدانہ کردار کو قومی تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

غزہ فلسطین لبنان اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر قیامت برپا ہے اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے بارے میں دوہرا معیار ترک کرکے جنگ بندی کی قرادادوں پر عمل کروائے۔

موجودہ عالمی صورتحال میں یہود و ہنود و نصاریٰ جس طرح مظلوم مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اس سے امت مسلمہ پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ڈی ایس پی قائد آباد سے ملاقات، اہم مسائل پر گفتگو

مسلم حکمران اس کا باقاعدہ اعلان اور عملی اقدامات کریں۔ پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی باعث تشویش ہے۔

اس صورتحال میں ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ریاستی ادارے ملکر میثاق پاکستان پر دستخط کریں اور ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

جامعہ امینیہ غفوریہ مانکی شریف پر پولیس گردی کرنیوالے ڈی پی او اظہر خان اور آئی جی کو عہدوں سے ہٹایا جائے اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے داخلی استحکام ضروری ہے۔

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے کہا کرم میں اسلام اور جہاد کے نام پہ بے گناہوں کا خون بہانا اسلامی شریعت کے منافی ہے۔

میڈیا مسجد اور مدرسے کو معاشرے کے سدھار کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button