اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی تکفیری مظاہرین نے پولیس اہلکار کو شیعہ شناخت پر مار پیٹ کا نشانہ بنا ڈالا

حالیہ دنوں میں چلتے پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار کو شیعہ شناخت پر مارا جا رہا تھا

شیعیت نیوز : تاریخ پاکستان کے سب سے سیاہ ترین سانحات کا نشانہ ملت تشیع رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں بھی شیعہ شناخت پر تکفیریوں نے پاراچنار جاتے کانوائے پر حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد مومنین شہید ہو گئے۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے احتجاج کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

جس میں تکفیری مظاہرین ایک پولیس اہلکار کو شیعہ شناخت پر مار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں تکفیری فتنہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا حلب پر حملے کا اعلان

پولیس اہلکار نے انگوٹھی اور کڑی پہن رکھی تھی۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے جس میں تکفیری عناصر کہتے ہیں کہ یہ شیعہ ہے اسے مار دو۔

محبت اہلبیتؑ پاکستان میں جرم بن گئی ہے، آئے روز شیعہ نسل کشی، ٹارگٹ کلنگ اور نفرت آمیز سانحات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تکفیریت پاکستان کے امن و امان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ان تمام تکفیریت پسند عناصر کو فلفور عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button