اہم ترین خبریںعراقلبنانمقبوضہ فلسطین

لبنان-صیہونی جنگ بندی، لبنانی قوم اور مقاومت کی کامیابی ہے: عراقی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم

صیہونی حکومت کی شکست کے اسباب اور مزاحمتی محاذ کی ثابت قدمی پر روشنی

شیعیت نیوز: عراق کی قومی حکمت پارٹی کے دفتر سے جاری بیان میں اس تحریک کے سربراہ عمار حکیم نے لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو لبنانی قوم کی ثابت قدمی اور اسلامی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رجیم کو ہونے والے سنگین نقصانات نے اسے جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔

عمار حکیم نے مزید وضاحت کی کہ ملکوں کی فتح اہداف کے حصول سے ہوتی ہے، لیکن انقلابی تحریکوں کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ دشمن کے مقاصد کو ناکام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ اسلامی نائجیریا کی پاراچنار کے شہداء پر تعزیت اور مذمت

انہوں نے کہا کہ صیہونی رجیم نہ تو اپنے قیدیوں کو آزاد کروا سکی اور نہ ہی مزاحمتی محاذ کو دباو میں لا سکی۔ لبنان اور غزہ کے شہری ڈھانچے کی تباہی صیہونی حکومت کی بربریت کی واضح نشانی ہے۔ عمار حکیم نے یقین ظاہر کیا کہ میدان کے حقائق وقت کے ساتھ طے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ مجاہدین کے ذریعے شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لے گا۔

انہوں نے عراق کی جانب سے لبنانی اور فلسطینی قوموں کی سیاسی اور میڈیا کے میدان میں حمایت کو فرض قرار دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button