اہم ترین خبریںایران
اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیر خارجہ ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کی حالیہ فضائی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، تاہم وہ علاقائی صورت حال کو مدنظر رکھتا ہے

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران گذشتہ ماہ ملک پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ہم خطے کی صورت حال جیسے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو مد نظر رکھتا ہے۔
ایران لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن وعدہ صادق 3 ضرور مکمل کیا جائے گا، رکن ایران پارلیمنٹ
اسرائیلی رجیم اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے سے شروع ہوا۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی لبنان سے انخلا جب کہ لبنان کی فوج کی اس علاقے میں تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔