آپریشن وعدہ صادق 3 ضرور مکمل کیا جائے گا، رکن ایران پارلیمنٹ

27 نومبر, 2024 19:17

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تہران لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے حزب اللہ کے دفاعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے کبھی بھی صیہونی دشمن کو لبنان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

نیتن یاہو رجیم نے جنوبی لبنان پر قبضہ کرنے کے لئے 7 بکتر بند ڈویژن تعینات کیے لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

"نیتن یاہو کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ بیان بازی چھوڑ دے، کیونکہ وہ مکمل طور پر شکست کھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی بے مثال کامیابی پر عالمی مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انصاراللہ

اسرائیلی رجیم اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے شروع ہوا۔

جس کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی لبنان سے انخلا جب کہ لبنانی فوج کی اس علاقے میں تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایران یقینی طور پر 26 اکتوبر کو اسرائیلی رجیم کی ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق 3 ضرور انجام دے گا۔

4:04 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔