اہم ترین خبریںایران

گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم عالمی دہشتگرد ہے، گرفتاری نہیں سزائے موت دینی چاہئیے

شیعیت نیوز : رہبر معظم آیت اللّٰہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، سزائے موت دینی چاہیے۔

لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

گرفتاری وارنٹ کافی نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔

جس پر بیشتر ممالک نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button