قطر، مصر اور ترکی کا حماس پر ٹرمپ منصوبہ قبول کرنے کا سخت دباؤ
حماس کا امریکی تجویز پر غور، دیگر فلسطینی گروہوں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان متوقع

شیعیت نیوز : مصر اور ترکی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ حماس مجموعی طور پر اس تجویز پر مثبت ردعمل دے گی، تاہم امکان ہے کہ یہ تنظیم بعض تحفظات بھی پیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان آپریشن: خواتین کے بھیس میں تکفیری دہشت گرد گرفتار، 13 ہلاک
ذرائع کے مطابق قطر، مصر اور ترکی کے اعلیٰ حکام نے حماس کے مذاکراتی وفد کے ساتھ ایک اجلاس میں اس منصوبے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حماس کے نمائندوں نے کہا کہ وہ امریکی تجویز کو ’’انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری‘‘ کے ساتھ پرکھیں گے اور دیگر فلسطینی گروہوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد جلد اپنا باضابطہ موقف پیش کریں گے۔
الجزیرہ کے مطابق یہ ملاقات ان مشاورتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے حماس اپنی حتمی پالیسی وضع کرے گی۔