حکومت اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، علامہ علی اکبر کاظمی
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدرعلامہ علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق احتجاج ہر پاکستانی کا بینادی حق ہے، جس کی مکمل آزادی ہونی چاہئے۔
لیکن وطن عزیز میں مسلط حکمرانوں نے اسلام آباد میں بیگناہ پاکستانی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ان کو شہید کر دیا۔
یہ کہاں کا قانون اور کس قانون کے تحت کیا گیا؟
ہرطرف خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔
کسی بھی شہری کو آزادی رائے کی اجازت نہیں، جو آواز حق بلند کرتا ہے اسکو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
ایف آئی آر کاٹ کر فیملی کو ہراساں کیا جاتا ہے، ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے۔
کہیں بیگناہ مسلمان شہریوں کو تکیفری دشت گرد شہید کر دیتے ہیں اور کہیں بم دھماکوں سے بیگناہ شہید کر دیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیراہتمام حمایت مظلومین پاراچنار ماتمی جلوس کا انعقاد
طاقت اور اقتدار کے نشہ میں مظلوم عوام پر ظلم وستم کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں۔
ان کو بیگناہ شہریوں کی جانوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بھول گئے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔
جب اللہ تعالی انتقام لے گا پھر انہیں بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔
ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، جب عوام گربیان تک آ پہنچے تو پھر فقط حساب ہوگا۔
حکومت پاراچنار میں امن وامان کو یقینی بنانے کی بجائے ایک پارٹی کو ختم کرنے کے منصوبوں پر گامزن ہے۔
حکومت کا ایجنڈا فقط وطن عزیز پاکستان کو عدم استکام کا شکار اورعوام کو تکلیف پہنچانا ہے۔
تاکہ انکے آقا امریکہ اسراہیل خوش ہو سکیں اور ان کو انکی خوشنودی حاصل ہو سکے۔
حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔







