غیر مسلح ہونا ممکن نہیں، حماس ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو مسترد کر دے گی، سینئر رہنما

02 اکتوبر, 2025 21:54

شیعیت نیوز : حماس کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی ایک اہم شرط یعنی غیر مسلح ہونا اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ قبول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حماس غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کی تعیناتی کی بھی مخالفت کر رہی ہے، جسے وہ ایک نئی قسم کا قبضہ تصور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قطر، مصر اور ترکی کا حماس پر ٹرمپ منصوبہ قبول کرنے کا سخت دباؤ

قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے دوران ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کر لیا تھا، تاہم حماس نے تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔

11:00 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔