اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ: ریاستی طاقت کا سیاہ استعمال ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
آزادیٔ صحافت پر حملہ، عوام کی آواز دبانے کی سازش قرار

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے وحشیانہ حملے، توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آزادیٔ صحافت پر ریاستی طاقت کا استعمال نہ صرف آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار کے گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودیہ کے ساتھ پاکستانی معاہدہ اسرائیل کو فائدہ پہنچائے گا، علامہ امین شہیدی
انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب اور صحافی برادری پر ہاتھ اٹھانا دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی ایک ناپاک کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔