اہم ترین خبریںپاکستان

کرم میں درجنوں افراد کا قتل حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار سانحہ کے مظاہرین کے خلاف متعصب افسران کی سازش، ایم ڈبلیو ایم کا ہنگامی اجلاس

لیاقت بلوچ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔

کرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اگر ایک ضلع میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے کے معاملات کیسے چلائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button