پاراچنار سانحہ کے مظاہرین کے خلاف متعصب افسران کی سازش، ایم ڈبلیو ایم کا ہنگامی اجلاس

26 نومبر, 2024 16:59

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر عارف قنبری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں حالیہ دنوں پاراچنار کے مسافروں کے ساتھ ہونے والی درندگی پر ملک بھر میں احتجاج کرنا فطری عمل قرار دیا گیا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح گلگت بلتستان خاص کر گلگت میں بھی مظاہرہ ہوا۔

مظاہرین سے جن مقررین نے خطاب کیا حقیقت پر مبنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر کیمیائی حملوں میں امریکہ اور جرمنی صدام کے ساتھ شریک جرم ہیں: ایران

ہمارے علم میں آیا ہے کہ بعض مقررین کے خلاف انتظامیہ میں موجود بعض متعصب افسران مقدمہ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

اس عمل کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرے میں موجود ہزاروں لوگوں نے مقررین کے ہر لفظ کی تائید کی ہے اور اس مقدمے کو تمام شرکاء پر مقدمہ تصور کرینگے۔

اگر کسی ایک کی بھی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج اور گرفتاریاں پیش کی جائینگی۔

اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

8:09 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔