پاراچنار میں تکفیریت کو امریکہ کی ایماء پر فروغ دیا جا رہا ہے، عالمی اسلامی بیداری کونسل
عالمی اسلامی بیداری فورم نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
شیعیت نیوز : عالمی اسلامی بیداری فورم نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کے کانوائے پردہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
بیان کا متن حسب ذیل ہے:
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار پھر میدان جنگ بن گیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی
بسم الله الرحمن الرحیم
ایک بار پھر انتہا پسند دہشت گردوں نے بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا۔
یہ بھیانک جرائم مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور خطے میں نا امنی اور عدم استحکام پھیلانے کے مقصد سے امریکہ اور مغرب کے ایما پر صیہونی حکومت جیسے علاقائی ایجنٹوں کی حمایت سے کئے جا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ تکفیریوں اور دہشت گردانہ تحریکوں کا فیصلہ کن طور پر مقابلہ کرتے ہوئے اس بھیانک جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے اور تکفیریوں اور دہشت گرد گروہوں کے داخلی اور بیرونی حامیوں پر سیاسی اور فوجی دباؤ کے ذریعے سنگین اقدامات اٹھاتے ہوئے، دہشت گردانہ کاروائیوں کی روک تھام کرے۔
ایسے جرائم حکومت پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے ساتھ خطے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں اور خاص طور پر پاکستان کی سلامتی اور قومی مفادات کو زک پہنچاتے ہیں، لہذا ان واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے شہداء کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پاکستانی قوم اور حکومت کی سربلندی کے لئے دعا گو ہیں۔