پاراچنار پھر میدان جنگ بن گیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی
4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد شہید ہوچکے ہیں، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے 4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔
سانحہ کرم کے شہداء کی تعداد 49 تک جا پہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد شہید ہوگئے۔
4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تکفیری جماعتوں کے جلسے جلوس اور شرانگیزی کو روکا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اس کے ساتھ کرم اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
عوام نے مطالبہ کردیا، حکومت اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں۔
یہ تکفیری دہشتگردی اور دشمنی کی آگ پورے پاکستان کے امن کو لپیٹ میں لے لے گی۔