اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تکفیری جماعتوں کے جلسے جلوس اور شرانگیزی کو روکا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح سے آئین، قانون اور جمہوری قدروں کو پامال کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہے جبکہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو شرانگیزی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ عالم بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

سیدہ کائنات کے دامن عصمت میں جن بچوں نے تربیت پائی وہ عالم بشریت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔

وطن عزیز پاکستان میں جس طرح سے آئین، قانون اور جمہوری قدروں کو پامال کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اظہار رائے پر قدغن لگا کر لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔

پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کی شہداء پاراچنار کی لاشوں پر پتھر مارنے کی ویڈیو وائرل، ہر آنکھ اشک بار

پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پہ پکڑ دھکڑ غیر جمہوری عمل ہے۔

اس وقت وطن عزیز پاکستان میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو بلاجواز قید کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو شرانگیزی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے کالعدم تکفیری گروہ فتنہ انگیزی کر رہے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم تکفیری جماعتوں کے جلسے جلوس اور شرانگیزی کو روکا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع جیکب آباد کے جن 27 دہشت گردوں کے نام نیکٹا کے دہشت گردوں کی لسٹ میں ہیں ان کی نقل و حرکت اور عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button